لاہور ( نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالا دستی کا کوئی تصور نہیں ،جبکہ ملک کو لوٹنے والے حکمران خود سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے جبکہ دوسروں کو دہشت گرد کہنے والے خود لوٹ مار کر کے ان سے بھی بڑے دہشت گرد بنے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا وہاڑی میں کسان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل چکے ہیں جبکہ ان کو تشدد کا نشانہ بنانا ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے۔انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کسانوں پر تشدد کر کے ظلم کی انتہاء4 کر دی ہے اور انہیں چاہیئے کہ اس ریاستی دہشت گردی کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیئے۔