اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے فوری بعد وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لیں گے جن وزراء کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی ان کی وزارت تبدیل کر دی جائے گی یا ان سے وزارت کا چارج لے لیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے فوری بعد وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں میں رد و بدل کیا جائے جن وزراء کی کارکردگی سے وزیرا عظم مطمئن نہیں ہوں گے ان کو یا فارغ کر دیا جائے گا یا ان کی وزارت تبدیل کر دی جائے گی اس کے علاوہ نومنتخب سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو بھی وفاق میں نمائندگی دینے پر غور کیا جا رہا ہے اور جو جماعتیں چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے حکومت سے تعاون کریں گی انہیں بھی وفاقی کاؒبینہ میں نمائندگی دیئے جانے کا امکان ہے اس وقت چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ شپ کے الیکشن میں متحدہ قومی مووومنت کا 8 نشستیں بھی ا ہمیت اختیار کر گئی ہیں اگر ایم کیو ایم حکومت سے تعاون کرتی ہے تو ایم کیو ایم کو بھی وفاقی کابینہ میں نمائندگی دینے کی تجویز زیر غور ہے اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نشست اتحادی جماعتوں کو بھی دے سکتی ہے ۔