بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کی جنوبی افریقہ کےخلاف جیت پر سیاستدان بھی خوش‘ ٹیم کو مبارکبادیں

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ساﺅتھ افریقہ کے خلاف کامیابی پر پوری قوم کے ساتھ سیاسی رہنما بھی خوش ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت سیاسی قائدین نے ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔
صدر ممنون حسین نے اہم میچ میں ساﺅتھ افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔۔صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم کامیابیوں کا یہ سفر جاری رکھے گی۔ ساﺅتھ افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ میں پہلی بار کامیابی پروزیراعظم نواز شریف نے قومی ٹیم کے ساتھ پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں کرکٹ ٹیم پر مرکوز ہیں توقع ہے جیت کا یہ تسلسل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم کی فتح میں سرفراز احمد نے کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قومی ٹیم آئندہ میچوں میں بھی ٹیم متحد ہو کر کھیلے اور بہترین کارکردگی دکھائے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین اور انیس سو بانوے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان نے قومی ٹیم کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ 1992ءکی طرح مصباح الحق کی ٹیم بھی آگے بڑھے۔ قومی ٹیم کو سخت ٹیم کیخلاف فتح کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ۔1992 ءکے ورلڈ کپ میں بھی اسی طرح پاکستانی ٹیم کا آغاز بہت سست تھا۔ ایوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی قومی ٹیم کو کامیابی پر پاکستانی قوم اور مصباح الیون کو مبارکباد دی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…