جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

عمران خان سیاسی عمل سے باہر نہ جائیں‘خورشید شاہ

datetime 7  مارچ‬‮  2015 |

سکھر ( نیوزڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی عمل سے باہر نہ جائیں وہ اسی کا حصہ رہیں تو یہ ان کے لیے بہتر ہو گا تاہم وہ پارٹی کے سربراہ ہیں وہ اپنی پا رٹی کے لیے بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں ، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ میں نے حلف لے کر پارلیمنٹ میں نہیں جانا تو یہ ان کے لیے اور ان کی پارٹی کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔ سکھر سول ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کے عہدے کی پیشکش اس طرح ہے جس طرح منظور وسان خواب دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سندھ کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے علم نہیں ہے کیونکہ سندھ کے فیصلے وزیر اعلیٰ کرتے ہیں اگر ایم کیو ایم اتحاد کا حصہ ہے تو وہ نیچرلی طور پر حکومت میں آجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر سول ہسپتال کے حوالے سے میں نے کیس اٹھایا ہوا ہے کہ جس طرح کا بجٹ لا ڑکانہ اور نواب شاہ کو دیا جا رہا ہے اس کے مساوی سکھر کو بھی دیا جا ئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…