اسلام آباد( نیوز ڈیسک)سینیٹ میں اپوزیشن نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی سمیت اضافی مراعات ملنے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اعتزاز احسن کہتے ہیں قرضہ لے کر بیٹے کی شادی کرنے والے افتخار چوہدری لاہور میں عالی شان گھر کیسے تعمیر کر رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل بھی ایوان بالا کو مطمئن نہ کر سکے۔ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر سعید غنی کے سوال پر وزیر قانون نے ریٹائرڈ چیف جسٹس صاحبان کو حاصل مراعات کی تفصیلات پیش کیں جس کے مطابق افتخار چوہدری مقررہ مراعات سے زیادہ فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ افتخار چوہدری اور ان کے خاندان کے زیر استعمال 6000 سی سی بلٹ پروف کار ہے جس کیلئے 4689 لیٹر پیٹرول جبکہ گاڑی کی مرمت کیلئے 33 لاکھ 75 ہزار روپے فراہم کیے جا چکے ہیں معمول کی مراعات اس کے علاوہ ہیں۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے بتایا کہ اضافی مراعات عدالتی فیصلے کی بنیاد پر دی گئی ہیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا کہ افتخار چوہدری نے کرپشن کے سنگین الزامات کے باوجود بیٹے کو تحفظ دیا۔ ڈھائی سال قبل قرض لے کر بیٹے کی شادی کی اور آج وہ لاہور میں عالیشان گھر تعمیر کر رہے ہیں۔ سینیٹ انہیں طلب کر کے وضاحت مانگے تاہم بعض ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سابق چیف جسٹس کو اضافی مراعات دینے سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی شدہ درخواست کی جلد سماعت کیلئے کوشش کرنے کی ہدایت کی تاہم فرحت اللہ بابر کو ریٹائرڈ چیف جسٹس کو طلب کرنے سے متعلق قرارداد پیش کرنے سے روک دیا گیا۔
سینیٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی اور دیگر مراعات ملنے پر ہنگامہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































