جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

پاکستان نے طالبان کےخلاف بلاتفریق کارروائی کی، ایساف کمانڈر

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہاہیکہ پاک فوج نے حقیقت میں اچھے برے طالبان کی تمیز کیے بغیر دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز اقدام کیے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے بارے میں کانگریس کی سماعتی کمیٹی کو دیے گئے بیان میں کابل میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہا کہ پشاور اسکول حملے کے بعد پاک فوج نے حقیقی معنوں میں اپنے ان الفاظ کو عملی جامہ پہنایا ہے کہ اب اچھے برے طالبان میں کوئی تمیز نہیں کی جائے گی۔جنرل جان کیمبل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے حوالے سے پاکستان کا کردار حساس ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی دونوں ممالک کیلیے یکساں ہیں، پاکستان کو بھی افغانستان کی طرح دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک افغان عسکری قیادت کے درمیان حالیہ روابط سے بھی دونوں ممالک میں تعلقات کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں جوخوش آئند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…