اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 اور پی پی 147 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا حکم دیدیا ، عدالت نے نادرہ کو 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے روبرو عمران خان نے درخواست دائر کی تھی کہ این اے 122 کے ریکارڈ کا درست طریقہ سے معائنہ نہیں کیا گیا اور رپورٹ میں واضح نہیں لکھا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں لہٰذا ریکارڈ کو نادرا میں تصدیق کے لیے بھجوایا جائے۔ سردار ایاز صادق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ این اے 122 کے تھیلے بھی کھل چکے ہیں اور ووٹوں کی گنتی بھی دوبارہ ہو چکی ہے ، لہٰذا ریکارڈ نادرا کو بھجوانے کا کوئی جواز نہیں۔ عدالت نے تمام دلائل سنے کے بعد عمران خان کی درخواست منظور کرلی اور ریکارڈ تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوانے کا حکم دیدیا۔ اس کے ساتھ عدالت نے پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی کی بھی درخواست منظور کر لی اور پی پی 147 کا ریکارڈ بھی نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم دیدیا۔
این اے 122 اور پی پی 147 کے ووٹوں کی تصدیق نادراسے کرانے کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































