لاہور( نیوز ڈیسک )وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیر علی نے کہاہے ہمیں اپنے اراکین پر رتی برابر بھی شک نہیں سینیٹ کے انتخابات میں وہ ہمارے امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جو کنٹینر پر بیٹھ کر لوگوں کو باتیں کرتے تھے اج وہ اپنے ہی لوگوں سے ڈر رہے ہیں، یہ اپنے لوگوں کو باضمیر کہتے تھے لیکن اب یہ رو رہے ہیں ہم تو نہیں رورہے۔ یہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر خدائی دعوے کرتے تھے لیکن اج خدا نے ان کو دکھا دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں کوئی بکاؤ ایم پی اے نہیں ہے کے پی کے میں بھی امید ہے کہ ہمارا کوئی ایم پی اے انیس بیس نہیں کریگا، کل تک یہ اصف زرداری کو بہت باتیں کرتے تھے اج انہوں نے کس منہ سے اصف زرداری سے بات کرنے کے لئے فون کیا، اس وقت کے پی کے میں چور مچائے شور والی بات ہے۔پی ٹی ائی کے رہنما اسحاق خاکوانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں جو لوگ ڈاکے ڈال رہے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، کے پی کے میں ہمارے ایم این اے اور ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس احمد بلورنے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اس مرتبہ کچھ زیادہ ہی اوازیں بلند ہورہی ہیں۔ ہمارے ووٹوں کو خریدنے کیلئے کوئی ہمیں افر ہی نہیں کرسکتا ہمیں اپنے لوگوں پر فخر ہے اعتماد ہے۔