اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل سموں کی تصدیق کیلئے ایک دن کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے ایک دن کی توسیع کر دی ہے ۔3سمیںرکھنے والے صارفین کیلئے تصدیق کی تاریخ 20اپریل رکھی گئی ہے جبکہ 3سے زیادہ سمیں رکھنے والے صارفین اب کل جمعہ تک اپنی سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کرواسکتے ہیں۔اب تک ایک کروڑ سے زائد لاوارث سموں کو بلاک کر دیا گیا ہے