پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کے پی کے حکومت کا افغان پیش اماموں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

datetime 25  فروری‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں موجود افغان پیش اماموں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے قومی ایکشن پلان کے تحت صوبے سے افغان پیش اماموں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف مساجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والے تقریباً 300 پیش اماموں کو ایک ہفتے میں ملک بدر کیا جائے گا جس کے لیے حکومت نے 294 پیش اماموں کے کوائف متعلقہ افسران کو بھیج دیئے ہیں۔صوبائی حکومت نے تمام کمشنروں اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو 7 دنوں میں افغان پیش اماموں کےخلاف کارروائی کرکے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے غیر تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے اور ضروری انتظامات کے فقدان پر نجی سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلےمیں 40 کے قریب نجی سکیورٹی ایجنسیوں کے لائسنس کی منسوخی کے لیے انہیں نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…