جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

مدارس کے نصاب میں تبدیلی نہیں کی جارہی

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مدارس کے نصاب میں تبدیلی نہیں بلکہ ایسے مضامین شامل کئے جارہے ہیں جن سے معاشرے میں ہم آہنگیکو فروغ دیا جاسکے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے متحد ہوگئی۔ دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عسکری اور سیاسی قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ جس طرح دہشت گردی نے ایک دم پاکستان میں اپنے پنجے نہیں گاڑھے اسی طرح اس کا خاتمہ بھی راتوں رات ممکن نہیں لیکن وہ دن ضرور آئے گا جب پاکستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وال چاکنگ اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے قانون میں تبدیلی کی ہے، اس کے تحت سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ماضی میں اچھے اور برے دہشت گرد کی تمیز اب ختم ہو چکی ہے۔ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے ہیں۔ اس کے علاوہ مدارس کے نصاب میں تبدیلی نہیں بلکہ ایسے مضامین شامل کئے جارہے ہیں جن سے برداشت کو فروغ دیا جاسکے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…