بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں،کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینےکا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ان کے اپنے ہاتھ صاف ہیں اور کیا انہیں دوسروں کو لیکچر دینے یا دھمکانے کا حق حاصل ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نظام کو دوبارہ ترتیب دینے (سسٹم ری سیٹ) کی بات کی ہے، لیکن کوئی بھی نظام اس وقت تک تبدیل یا ازسرنو تشکیل نہیں دیا جاسکتا جب تک اسے عوام کی حمایت حاصل نہ ہو۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر بلاول بھٹو نظام کے خاتمے یا اس کے ڈھانچے کے متاثر ہونے کی بات کر رہے ہیں تو انہیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اس نظام کا حصہ ہونے کے ناطے تمام فریقوں پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ان کے مطابق سیاست دانوں کا احتساب کوئی نئی روایت نہیں اور ملک میں کوئی بھی سیاست دان قانون کے دائرے سے بالاتر نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کو حکومت اور موجودہ نظام پر سخت تنقید قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کو عوام سے رجوع کرنے کے آئینی اور جمہوری عمل کو چور دروازہ نہیں کہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کی اصل طاقت عوامی رائے میں ہے اور پارلیمان کے اندر بحث و مباحثے پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم ری سیٹ کے معاملے پر پارلیمان میں ضرور گفتگو ہونی چاہیے، تاہم اس عمل میں عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ خواجہ آصف کے مطابق اگر پارلیمانی بحث کے ساتھ عوام کی رائے بھی حاصل کرلی جائے تو اس سے نظام کو حقیقی جمہوری جواز مل سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت گزشتہ 18 برس سے قائم ہے، اس لیے انہیں صوبے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا سندھ جنت بن چکا ہے اور کراچی کی حالت ایسی ہوگئی ہے کہ دنیا اس پر رشک کرتی ہے؟

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی 2022 سے حکومتی معاملات میں ایک دوسرے کی شراکت دار رہی ہیں۔ ایسے میں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اس شراکت داری میں فائدہ کس کو پہنچا اور نقصان مسلم لیگ (ن) یا پاکستان کے حصے میں آیا؟

اپنے بیان کے اختتام پر وزیر دفاع نے کہا کہ حکمرانی میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنانا ضروری ہے، کیونکہ اقتدار اور اختیار عوام کی امانت ہیں، کسی کی ذاتی میراث نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کے حقوق کو صرف آئین کی تحریر تک محدود نہیں رہنا چاہیے اور نہ ہی حکمرانی کسی ایک فریق کی اجارہ داری ہے۔ ان کے مطابق ملک کے 25 کروڑ عوام کو اپنے حقوق اور حکمرانی میں شرکت کا حق حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…