جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

کراچی/تھرپارکر(این این آئی)تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر کے گاؤں ڈانو دھاندل میں بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو پلس) میں کھڑی

پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (پی پی ایچ آئی) کی ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کرنے کے دوران دھماکے اور آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 افرادہوگئی ہے ۔ جاں بحق افراد میں حاملہ خاتون، تیماردار اور طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ واقعے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کیا جا رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی، جس نے ایمبولینس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں متعدد افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں ایمبولینس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں مس نورجہاں، مس ثمینہ، مس شکور اور ایک نومولود بچہ شامل تھے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال مٹھی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والا ایک بچہ بھی بعد ازاں دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پردیپ بھیل، اٹینڈنٹ لچھمن میگھواڑ، جسونت، مس لاڈو، مس کریمان اور مس راجو میگھواڑ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ بعض ذرائع نے ایمبولینس ڈرائیور اسحاق تھیبو اور پاندھی راجڑ کے نام بھی بتائے ہیں۔ لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باعث بعض افراد کی شناخت میں مشکلات کا سامنا بھی رہا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور محکمہ صحت کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز کے مطابق دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے میرپورخاص اور کراچی سے ایکسپرٹ ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں، جو جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے ان کا باریک بینی سے جائزہ لیں گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے تھرپارکر میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی انتظامات مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہر جاں بحق فرد کے ورثا کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی آخری رسومات کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو محکمہ صحت کے ذریعے واقعے کی فوری، شفاف اور تفصیلی انکوائری کرانے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو کو نگرپارکر پہنچ کر امدادی و انتظامی اقدامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو سرکاری ایمبولینسوں اور طبی مراکز میں حفاظتی انتظامات کا جامع جائزہ لینے کا بھی حکم دیا، تاکہ حادثے کی وجوہات سامنے لائی جاسکیں اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جاسکیں۔ وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد اور بروقت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ماہر ٹیموں کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد دھماکے کے اسباب اور حفاظتی انتظامات سے متعلق مزید تفصیلات واضح ہوسکیں گی۔



کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…