اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیئے

datetime 29  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) وفاقی حکومت نے پائلٹس کے لائسنس سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ

جبکہ مزید 33 کے لائسنس معطل کردیے ہیں۔وزارت دفاع کی جانب سے جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پائلٹس کے جعلی لائسنسوں سے متعلق الزامات کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی بین الاقوامی پروازوں پر برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔تحریری جواب کے مطابق ان پابندیوں کے باعث پی آئی اے کو اگست 2020 سے دسمبر 2024 کے دوران تقریباً 200 ارب روپے کے ریونیو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔وزارت دفاع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن رولز 1994 کے تحت معاملے کی تحقیقات اور دیگر قانونی کارروائی کے نتیجے میں 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے۔

جواب میں کہا گیا کہ پابندیوں کے نتیجے میں پی آئی اے برطانیہ کی اپنی ایک اہم اور منافع بخش مارکیٹ سے بھی محروم ہوگئی۔ اس صورتحال کا براہ راست فائدہ دیگر بین الاقوامی ایئرلائنز کو پہنچا، جن میں ایمرٹس، قطر ایئرویز، اتحاد ایئرویز، برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک شامل ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق معاملے سے متعلق مزید اقدامات اور پالیسی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ نے وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…