بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، بیت اللہ میں حاضری کی سعادت، ملک و قوم کیلیے خصوصی دعائیں

datetime 8  اگست‬‮  2026 |

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کو اپنے لیے فخر اور اعزاز قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر اور اعزاز حاصل ہے کہ میں نے مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر اپنے عزیز بھائیوں، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ دستخط کیے۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ تین برادر اسلامی ممالک کے درمیان ایمان، باہمی دوستی اور امن و سلامتی کے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ حرمین شریفین کے مبارک سائے میں طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ آنے والی نسلوں کے لیے امن و استحکام کا ضامن بنے، تینوں ممالک کے لیے ترقی و خوشحالی کا باعث ہو اور پوری امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ ثابت ہو۔وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت، غیر معمولی لگن اور مسلسل کوششوں نے اس اہم مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےمدینہ منورہ میں پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبویۖ میں حاضری دی۔وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔وزیرِاعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دی جہاں انہیں زیارت خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…