بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

محسن نقوی اتنے طاقتور وزیر ہیں جو کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، خواجہ آصف

datetime 3  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے بااختیار ترین وزرا میں شمار ہوتے ہیں اور بعض معاملات میں انہیں وزیراعظم کو بھی جواب دہ نہیں سمجھا جاتا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگرچہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہیں، تاہم ان کا حکومتی نظام میں کردار دیگر وزرا سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔ ان کے بقول، کابینہ کے اجلاسوں میں بھی محسن نقوی کی شرکت نہایت محدود رہی ہے اور وہ انہیں صرف چند مواقع پر ہی وہاں دیکھ سکے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ محسن نقوی کی پارلیمنٹ میں حاضری بھی بہت کم رہی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر اتنے بااختیار وزیر بھی موجودہ نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں تو پھر باقی لوگوں کے لیے حکومت میں رہنے کا جواز بھی سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حکومتی و انتظامی ڈھانچہ مؤثر انداز میں کام نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی نظام برقرار رہا تو آئندہ دس برس بعد بھی ملک کو انہی مسائل کا سامنا رہے گا۔

محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان کی بہتر حکمرانی اور تیز رفتار ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹس یا مزید صوبوں کے قیام پر سنجیدگی سے غور کرنا ضروری ہے، کیونکہ موجودہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے اور اس کے ذریعے عوامی مسائل کا مؤثر حل ممکن نہیں رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…