منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اپنا گھر اسکیم کیلئے 204 ارب روپے منظور 27 ارب کی فنانسنگ ہوچکی، وزیراعظم کو بریفنگ

datetime 28  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنا گھر سکیم کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی بینک اپنا گھر سکیم کیلئے زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کریں۔

وزیر اعظم اپنا گھر سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کو منعقد ہوا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عام آدمی کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ملک کے غریب و متوسط طبقے کو اپنی چھت کے حصول کے لیے وزیراعظم اپنا گھر سکیم کا اجرا کیا ہے۔ انہوں نے اپنا گھر سکیم کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اور نجی بینک اپنا گھر سکیم کو کامیاب کرنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کریں ۔ وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کے لئے عمودی اور افقی ماڈل ہائوسنگ منصوبوں کے لئے حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کی فنانسنگ میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنا گھر سکیم کی فنانسنگ کے لئے بینک اب تک 204 ارب روپے منظور کر چکے ہیں جبکہ 27 ارب روپے کی فنانسنگ کی جاچکی ہے ۔

وزارت ہائوسنگ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان اپنا گھر سکیم پر پیشرفت کا ہر ہفتے جائزہ لے رہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…