آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں سے موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت انتخابی مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
الیکشن کے دوران شام 5 بجے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹرز کی سہولت کے لیے ایک گھنٹے کی اضافی مہلت بھی دی گئی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔
مکمل نتائج والے حلقے
ایل اے 1 میرپور 1: تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15,427 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9,832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 2 میرپور 2: 149 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12,904 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8,182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 3 میرپور 3: تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11,676 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9,832 ووٹ حاصل کرسکے۔
ایل اے 4 میرپور 4: 162 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل نتائج میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20,172 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13,865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 7 بھمبر 3: تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35,490 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25,100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 9 کوٹلی 2: 178 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل نتائج میں مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31,080 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28,509 ووٹ حاصل کرسکے۔
زیرِ گنتی حلقوں کی صورتحال
ایل اے 5 بھمبر 1: 176 میں سے 115 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21,573 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18,406 ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔
ایل اے 6 بھمبر 2: 195 میں سے 100 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21,210 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11,354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 8 کوٹلی 1: ابتدائی 10 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1,221 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 1,174 ووٹ لے کر قریب ترین حریف ہیں۔
ایل اے 10 کوٹلی 3: 36 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6,999 ووٹ حاصل کرکے سبقت لیے ہوئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3,560 ووٹ پر موجود ہیں۔
ایل اے 11 کوٹلی 4: صرف دو پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں، جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔
ایل اے 12 کوٹلی 5: 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2,613 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1,255 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 13 کوٹلی 6: 193 میں سے 110 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 13,063 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8,995 ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔
ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ آزاد کشمیر کے ان انتخابی حلقوں میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، جبکہ حتمی نتائج آنے کے بعد ہی نشستوں کی مجموعی پوزیشن واضح ہو سکے گی۔



















































