جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

بڑھتی ہوئی آبادی ملک کا سب سے بڑا چیلنج، وزیراعظم شہباز شریف

datetime 23  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی آبادی کو پاکستان کو درپیش اہم ترین مسائل میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متوازن آبادی ہی پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور قومی وسائل کے بہتر استعمال کی ضمانت بن سکتی ہے۔

ملک میں بہبودِ آبادی کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد منعقد کیا جائے تاکہ جاری منصوبوں اور پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔اجلاس کے دوران آبادی میں اضافے، خاندانی منصوبہ بندی، عوامی شعور بیدار کرنے، صحت کے شعبے اور وفاق و صوبوں کے درمیان تعاون سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مربوط اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق آبادی سے متعلق پالیسیوں کو ملکی ترقی، معاشی ضروریات اور دستیاب وسائل کے مطابق ترتیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ بہبودِ آبادی کے منصوبوں پر عملدرآمد مزید تیز کیا جائے، جبکہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے اور باہمی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے تاکہ مشترکہ اہداف مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی آگہی کے بغیر آبادی میں توازن پیدا کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مؤثر آگاہی مہمات، صحت عامہ کی بہتر سہولیات اور خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی اس مقصد کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وفاق اور صوبے مل کر ایسے دیرپا اقدامات کریں گے جن کے ذریعے آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کیا جا سکے اور مستقبل میں تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی شعبوں پر پڑنے والے بوجھ کو مؤثر انداز میں سنبھالا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…