جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے

datetime 23  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے،

معمار کے علاقے احمد بروہی گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی جانب سے گلشن معمار کے علاقے عمر بروہی گوٹھ میں تھانہ فرئیر میں درج مقدمہ الزام نمبر 176/26 میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر احمد بروہی گوٹھ نادرن بائی پاس کے قریب چھاپا مار کارروائی کی، جہاں ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران نشاندہی پر ساتھ گئے تینوں ملزمان شدید زخمی ہوئے جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ایمبولینسز کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او ایس آئی یو پولیس ممتاز مہر کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں ملوث تھے، جن کی گرفتاری کا اعلان چند روز قبل ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

ملزمان نے کلفٹن میں بینک کے باہر رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر آکاش کو قتل کیا تھا۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کو نشاندہی کے لیے گلشن معمار لایا گیا تھا، جہاں ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ اس دوران ہونے والے دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں گرفتار ملزمان مارے گئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ سوریش ولد امر چند، 28 سالہ رام چند ولد سونو اور 22 سالہ انیل ولد میر چند کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق اوڈھ قبیلے سے تھا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار علی جان کو بھی جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…