ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ

datetime 22  جولائی  2026 |

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 5 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا اور ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وزیراعلی ہائوس پشاور میں پی ٹی آئی کی قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور پارٹی کی دیگر مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے تحریک چلانے پر مشاورت کی گئی، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد وزیراعلی سہیل آفریدی پشاور جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چئیرمین کو ناحق جیل میں رکھا گیا ہے، بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے ہم نے ہرقانونی اور جمہوری راستہ اپنایا، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے اور جمہوری دور میں اپنے حق کے لیے احتجاج کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو ہم نے اسلام آباد احتجاج کے لیے پشاور سے نکلے 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے تو ہم پر تشدد کیا گیا، فائرنگ کی گئی ہمارے کارکن جاں بحق ہوئے اور کئی زخمی ہوئے ہمارے پرامن احتجاج پر تشدد کی ایف آئی آر درج کرانے کی درخواستیں دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا ہم نے انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت سے سماعت کیے بغیر وکلا کو سنے بغیر درخواستیں خارج کر دیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری درخواست مسترد کرنا انصاف کا قتل ہے، قانون کے مطابق وکلا کو سنے بغیر درخواست مسترد نہیں کی جاسکتی، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں اور جب انصاف کے درازے بند کیے جاتے ہیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 اگست کو بانی چیئرمین کی قید کو 3 سال ہو رہے ہیں، تحریک انصاف کے اجلاس میں بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں پشاور میں جلسے سے اس کا آغاز کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا، 5 اگست کے جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین کو قیدیوں کے بنیادی حقوق بھی نہیں دیے جاتے، عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق سلب کیے گئے ہیں، ان کے ساتھ جو رویہ رکھا جارہا ہے وہ قید نہیں اغوا کیے گئے ہیں، وہ گزشتہ سات ماہ سے قید تنہائی میں ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 5 اگست کو جلسے میں آئندہ کے لائح عمل کا اعلان کریں گے۔شفیع جان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی برداشت ہے، ہمیں پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں لیکن یہاں ہر سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی ہے، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…