اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

آزاد کشمیر میں کامیاب ہوئے تو شہباز شریف کو کہوں گا مجھے وزیراعظم بنادو، نواز شریف

datetime 21  جولائی  2026 |

مظفر آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے آزاد جموں کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ

میرا دل کرتا ہے کہ الیکشن میں کامیابی ملتی ہے تو شہباز شریف کو کہوں کہ مجھے وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیں،آزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے، میرے لیے آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب ہے،آزاد کشمیر، جی بی اور چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں تفریق نہیں کی،(ن )لیگ کی حکومت بنتی ہے تو آزاد کشمیر کے تمام مسائل دور کرکے دم لیں گے،آزاد کشمیر میں بھی موٹروے جیسے منصوبے بنائے جائیں گے، دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ خوبصورت موٹروے بننی چاہیے،گرین بسیں چند دنوں میں مظفرآباد میں چلتی ہوئی نظر آئیں گی،جب میں وزیراعظم پاکستان تھا تو آزاد کشمیر کا بجٹ ڈبل کردیا تھا، اب ہماری حکومت یہاں بنی تو کشمیر کا بجٹ دس گنا بڑھائیں گے۔ منگل کو انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہاکہ بہت عرصے بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے، بڑے عرصے بعد آپ کے پاس آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد کے عوام سے بے حد محبت کرتے ہیں ، آزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے، میرے لیے آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ الیکشن میں کامیابی ملتی ہے تو شہباز شریف کو کہوں کہ مجھے وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیں۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو کامیاب کروائیں گے تو ہر تیسرے ماہ خود یہاں آکر کام کا جائزہ لوں گا،(ن )لیگ کی حکومت بنتی ہے تو آزاد کشمیر کے تمام مسائل دور کرکے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے،

آزاد کشمیر، جی بی اور چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں تفریق نہیں کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے منصوبوں کا آغاز شہباز شریف نے کیا، مریم اس کی تکمیل کر رہی ہیں، پنجاب میں جو ترقیاتی کام ہو رہا ہے اس میں شہباز شریف کا بھی بڑا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم کو کہا کہ جو پنجاب میں کر رہی ہو ویسا ہی کام مظفرآباد آزاد کشمیر میں ہوناچاہیے۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی پر ایک ایک منصوبہ یہاں لے کر آئیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ پنجاب جیسے منصوبے آزاد کشمیر میں بھی بنیں گے، آزاد کشمیر میں بھی موٹروے جیسے منصوبے بنائے جائیں گے، دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ خوبصورت موٹروے بننی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم پاکستان تھا تو آزاد کشمیر کا بجٹ ڈبل کردیا تھا، اب ہماری حکومت یہاں بنی تو کشمیر کا بجٹ دس گنا بڑھائیں گے۔قائد (ن )لیگ نے کہاکہ مظفر آباد کے لیے 10 گرین بسیں چند دنوں میں یہاں پہنچ جائیں گی، گرین بسیں چند دنوں میں مظفرآباد میں چلتی ہوئی نظر آئیں گی۔ آزاد کشمیر کے لیے 15 موبائل اسپتال بھی لے کر آ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم آئیں گے تو پچھلی ساری کسر نکالیں گے، آپ کو معلوم ہے کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ یہ سارے تحفے ابتدا ہیں ابھی نہیں معلوم کہ الیکشن کون جیتتا ہے۔

نوازشریف نے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ جو وعدہ کرتا ہوں، اسے پورا کرتا ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر وہ وزیراعظم نہ بھی بن سکے تو ہر تین ماہ بعد آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے تاکہ دیکھ سکیں کہ انتخابی منشور پر عملدرآمد ہو رہا ہے یا نہیں۔نوازشریف نے اپنی سابق حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی حکومت برقرار رہتی تو ملک بہت آگے نکل چکا ہوتالیکن ان کے بعد آنے والی حکومتوں نے نہ صرف ترقی کا سفر روک دیا بلکہ پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا،اگر دوبارہ موقع ملا تو ہم آئیں گے تو ساری کسریں نکال دیں گے۔قائد مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ انتخابات میں کامیابی کس کے حصے میں آئے گی تاہم ان کی خواہش ہے کہ مظفرآباد ترقی کے میدان میں تمام شہروں سے آگے نکل جائے۔خطاب کے دوران نوازشریف نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں مجھے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا دیں، آپ نے نواز شریف کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنانا ہے، مذاق کر رہا ہوں،اس جملے پر جلسہ گاہ میں قہقہے اور تالیاں گونج اٹھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…