منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

نورین نیازی کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن نورین نیازی کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی نے اعلان لاتعلقی کردیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کے بیان سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ گزشتہ رات بیرسٹر گوہر نے انہیں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا کہا، ان کی ذاتی رائے میں کسی بھی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے، وہ اور سینیٹر علی ظفر ہائیکورٹ ججز تعیناتی سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے،دوسری جانب نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے متنازع بیان پر طلب کرنے پر بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی پیش نہیں ہوئیں،

ان کے وکیل فیصل ملک نیشنل سائبر کرائم ایجنسی پہنچے۔فیصل ملک نے این سی سی آئی اے میں نورین نیازی کی جانب سے جواب جمع کراو دیا۔نورین نیازی کو بھیجے گئے نوٹس میں سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹے اور تضحیک آمیز بیان پر وضاحت مانگی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…