منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو معطل کرنے کا اعلان کردیا

datetime 18  جولائی  2026 |

تہران (این این آئی)ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے تحت طے پانے والے وعدوں کو معطل کردیا ہے۔

ایرانی خبرایجنسی کو انٹرویو میں نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ ہم نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے تحت کیے گئے وعدے معطل کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے فریم ورک کے تحت کیے گئے تمام وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور معطل کردیا ہے۔کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ہم نے بھی اپنے وعدے معطل کردیے ہیں، ہم ان پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں اور اپنے ملک کے دفاع پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران اپنی سرحد کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔عباس عراقچی نے کہا کہ بندر خمیر پل عبور کرتے ہوئے تین شہری شہید ہوگئے ہیں ہم ان کے پاک خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے، ایران جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب تک اپنے عوام سے منسلک ہے اور قوم آخری سانس اپنے ملک کے ہر ذرے کا دفاع کرے گی۔خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے صدور نے 17 جون 2026 کو پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے تھے، جس میں طے پایا تھا کہ حتمی جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے اور اس دوران ایک دوسرے پر حملے روکے جائیں گے۔

اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے تحت دونوں فریق کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں پہلی دفعہ براہ راست مذاکرات ہوئے، جس کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تیکنیکی مذاکرات کیے گئے تاہم اسلام آباد میں شیڈول تیسرا دور شروع ہونے سے قبل دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ حملے شروع ہوگئے۔امریکا اور ایران دونوں ایک دوسرے پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہے ہیں جبکہ تازہ حملوں میں امریکا نے ایران کے مختلف مقامات پر حملے کیے ہیں، جس کے نیتجے میں 30 سے زائد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، ان حملوں میں رابطہ پلوں اور متعدد عمارات سمیت اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کویت، بحرین اور قطر سمیت دیگر خلیجی ممالک پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور سعودی عرب میں بھی امریکی بیس پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…