بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

امریکی ناظم الامور نے پاکستان سے متعلق دل کی بات بتادی، ویڈیو وائرل

datetime 18  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)امریکی ناظم الامور نے پاکستان سے متعلق اپنے دل کی بات بتا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں دیکھی جا رہی ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اپنی ذمے داریوں، پاکستانیوں سے ملاقاتوں اور سفارتی زندگی کے تجربات پر گفتگو کی ہے۔ ویڈیو میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان میں امریکی ناظمِ الامور ہونے کی سب سے بڑی خوشی امریکی اقدار کی نمائندگی کرنا اور ملک کے مختلف حصوں میں ایسے باصلاحیت، شاندار اور دور اندیش افراد سے ملاقات کرنا ہے جو اپنے شعبوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ‘کافی’ کے مختصر وقفے کے دوران ہونے والی اس غیر رسمی گفتگو میں اپنی ذمہ داریوں کے سب سے زیادہ اطمینان بخش اور مشکل ترین پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔امریکی سفارت کار نے کہا کہ سفارتی خدمات صرف دو ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ مختلف طبقات کے لوگوں سے رابطہ، ان کے خیالات کو سمجھنا اور اپنے ملک کی مؤثر نمائندگی کرنا بھی اس ذمہ داری کا اہم حصہ ہے۔نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر شخص کو اپنے ملک کی خدمت اور معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے وطن کو بہتر بنانے کے لیے کسی نہ کسی انداز میں حصہ ڈالنا نہایت اہم اور قابلِ قدر عمل ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے، جہاں مختلف صارفین اس پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔یہ ویڈیو امریکی سفارت خانے کی NBExploresPakistan سیریز کا حصہ ہے، جس کے ذریعے پاکستان کے مختلف علاقوں، عوام اور ثقافت سے متعلق تجربات اور مشاہدات شیئر کیے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…