اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کرلی

datetime 17  جولائی  2026 |

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبر اسمبلی سید جلال شاہ نے قرارداد پیش کی جس پر حکومتی اور اپوزیشن کے متعدد اراکین کے دستخط کیے۔ قرارداد میں گلگت بلتستان کو آئینی ترمیم کے ذریعے عبوری صوبہ بنائے، پاکستان کے دیگر صوبوں کے مساوی آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق فراہم کرنے اور قومی سطح پر مثر نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ عبوری صوبائی حیثیت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو متاثر نہیں کرے گی اور نہ ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے متصادم ہوگی۔قرارداد میں وفاقی حکومت کو آئینی، قانونی اور انتظامی اقدامات شروع کرنے کی سفارش کرتے ہوئے گلگت بلتستان کیلئے این ایف سی ایوارڈ کی سفارش بھی کی گئی ہے۔قرارداد میں گلگت بلتستان کے عوام کی قومی وسائل میں منصفانہ حصہ داری کی حمایت بھی کی گئی ہے۔ایوان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…