منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خطرہ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

datetime 11  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے ملک کے شمالی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال،

لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب (فلیش فلڈ)کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور سیاحوں کو غیر ضروری پہاڑی سفر سے مکمل گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے کے این ای او سی کی جانب سے 11 سے 13 جولائی تک شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ 10 سے 14 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کے جاری کردہ پیشگی موسمی جائزے کے عین مطابق ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بارشوں کی وجہ سے گلیشیائی وادیوں میں اچانک سیلاب، ملبے کے بہائو اور مقامی نالوں میں کٹائو کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اس سلسلے میں سوات،اشکومان، ہنارچی، ترسات ہنڈور، التر، اویر، چینٹر، گوپیس، یاسین، روشان، ہاکیس، چتیبوئی، ٹھلو-1 اور 2، ریشون، بریپ، بونی، سردار گول، پنڈورو چاٹ، خپلو، ہسپر-ہپر، غلکن اور گلتنگ سمیت مضافاتی علاقوں کو گلیشیائی جھیلوں کے سیلاب کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے شدید خدشات ہیں۔ حکام نے جگلوٹ سکردو روڈ، ہنزہ سے گوجال روڈ، اور گلگت سے غزر، نلتر، بگروٹ اور ہرموش کے علاقوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے لحاظ سے حساس ترین زون قرار دیا ہے۔این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گلیشیائی علاقوں، ندی نالوں اور سیلابی راستوں سے دور رہیں، خطرناک ڈھلوانوں کے قریب آمدورفت میں احتیاط برتیں اور مستند اطلاعات و حفاظتی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…