اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

شارجہ سے کراچی آنے والے لاپتا طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کے ارکان کی تلاش جاری

datetime 9  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی)شارجہ سے کراچی آتے ہوئے گزشتہ شب اورماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے نجی کارگو طیارے کا مبلہ مل گیا ہے

جبکہ عملے کے ارکان کی تلاش جاری ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان میں بتایا کہ نجی کمپنی کے کارگو طیارے کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران لاپتہ طیارہ کے2 ایئرویز کارگو بی 737 کا ملبہ تلاش کرلیا ہے۔پی اے اے نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ اورماڑہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل میل جنوب میں ملا ہے، مزید شواہد اور عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے سمندر میں ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔مزید بتایا گیا کہ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے بحری اور فضائی اثاثے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ کے2 ایئرویز کا کارگو طیارہ گزشتہ شب شارجہ سے کراچی آتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا

اور اس حوالے سے پی اے اے نے بتایا تھا کہ طیارے نے فنی خرابی سیآگاہ کیا تھا تاہم اس کے بعد ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔کارگو جہاز میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے اور طیارے کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ لاپتا طیارہ فنی خرابی کے بعد مرمت کے لیے شارجہ گیا تھا اور 5 دن شارجہ میں رہا اور فیری فلائٹ (خالی طیارہ) کرتے ہوئے کراچی واپس آرہا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…