اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

فیصل آباد میں معصوم بچوں کے مبینہ استحصال کا بڑا انکشاف، ملزم گرفتار، 100 سے زائد ویڈیوز برآمد

datetime 8  جولائی  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹان کے علاقے ہمت پورہ سے ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے،

جہاں معصوم بچوں اور بچیوں کی مبینہ طور پر قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم کلیم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے 100 سے زائد مبینہ قابل اعتراض ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے معصوم بچوں اور بچیوں کو بلیک میل کرتا رہا۔ واقعہ منظرِ عام پر آنے کے بعد متعدد درخواستیں متعلقہ تھانے میں جمع کروائی جا چکی ہیں، تاہم متاثرین کا الزام ہے کہ ابھی تک اس معاملے میں موثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔متاثرہ خاندانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے کی تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے سپرد کی جائے تاکہ غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے اگر مزید افراد بھی اس گھنانے جرم میں ملوث ہیں تو انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

حالیہ دنوں میں بچوں کے خلاف جرائم کے یکے بعد دیگرے سامنے آنے والے واقعات نے معاشرے میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ بچوں کے تحفظ کے لیے قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور ایسے عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حساس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، متاثرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، مقدمے کی شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں، اور اگر الزامات ثابت ہوں تو ملزم اور اس کے ممکنہ سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائےـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…