اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن اسمبلی نے پاکستانی کرنسی نوٹوں سے متعلق ایک منفرد تجویز پیش کر دی۔
لیگی ایم پی اے ارشد ملک نے مطالبہ کیا کہ قومی کرنسی پر بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر بھی شامل کی جائے۔اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا، جبکہ ان کے بقول نواز شریف نے ملک کو مشکلات سے نکالا اور اسے ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں قومی سطح پر خصوصی اعزاز دیا جانا چاہیے۔ ان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی جانب سے ماضی میں بھی ایسے بیانات سامنے آتے رہے ہیں جن پر سیاسی اور عوامی سطح پر بحث چھڑتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ عام انتخابات 2018 سے قبل سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کا استقبال ایک بڑی ذمہ داری ہے، جس پر اس وقت بھی سیاسی حلقوں میں کافی ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
نوٹوں پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے ! لیگی ایم پی اے ارشد ملک کا مطالبہ ۔۔ pic.twitter.com/OB7S5clIP0
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) June 20, 2026



















































