ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

ایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 17  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ اگلی ملاقات ہفتے کے آخر میں ہو سکتی ہے،

اچھا لگ رہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاؤں گا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے ایران جنگ بندی معاہدے پر کردار کو سراہا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی میں بہت عمدہ رہا ہے، ایران سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اگر ایران کیساتھ ڈیل نہیں ہوگی تو دوبارہ جنگ شروع ہوجائے گی، ایران آج وہ کام کرنے کو تیار ہے جو وہ پہلے نہیں کرتا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نہیں معلوم کہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت ہوگی، آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے، ایران اس بات پر متفق ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران نے “نیوکلیئر ڈسٹ” واپس دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران سے معاہدہ ہوجاتا ہے تو تیل اور دیگر چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی، مہنگائی بھی کم ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ لبنانی حکومت جنگ بندی کیلئے حزب اللہ کیساتھ مل کر کام کرے گی،

لبنان میں ہونے والی جنگ بندی میں حزب اللہ بھی شامل ہے، وہ جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کریں گے، تاہم انہوں نے اس ملاقات کی تاریخ نہیں بتائی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پوپ لیو سے ملاقات کرنا ضروری ہے، یہ بہت اہم ہے کہ پوپ لیو سمجھیں کہ ایران دنیا کیلئے خطرہ ہے، میرا حق ہے کہ میں پوپ لیو سے اختلاف رائے کروں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…