اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی صدر نے پاکستان کی تجویز مان لی، ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع

datetime 8  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی دو ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر بمباری اور حملے دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر رضامند ہوں، بمباری اورحملے معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد درخواست کی تھی کہ ایران پر بھیجے جانے والے تباہ کن حملے کو روک دیا جائے۔ٹرمپ نے اپنے پیغام میں ایران کیلئے دی کنٹری آف ایران کے متبادل کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کا استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل و فوری طور پر اور محفوظ طریقے سے کھولنے پر متفق ہو جائے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران پر بمباری اور حملے کو دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر متفق ہیں، یہ دو طرفہ جنگ بندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں اور ان سے آگے نکل چکے ہیں اور ایران کے ساتھ طویل مدتی امن کے بارے میں ایک واضح معاہدے کی طرف بہت آگے بڑھ چکے ہیں، جو مشرق وسطی میں امن کا باعث بنے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران کی طرف سے 10 نکات پر مشتمل ایک تجویز موصول ہوئی ہے اور وہ اسے بات چیت کی بنیاد کے طور پر قابل عمل سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے تقریبا تمام متنازعہ نکات پر امریکا اور ایران کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے، لیکن دو ہفتوں کا عرصہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسے مکمل کرنے کے لیے درکار ہے۔امریکا کے صدر کی حیثیت سے اور مشرق وسطی کے ممالک کی طرف سے بھی، یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ اس طویل مدتی مسئلے کو حل ہونے کے قریب پہنچا دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…