جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک کے نئے رہبر کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس دعوے کی ایران کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔دوسری طرف ایرانی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس اہم فیصلے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اور ممکن ہے کہ نئے رہبر کے انتخاب کا عمل تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہے۔ادھر ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ تدفین کی تاریخ اور مرکزی تقریب کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق رہبر انقلاب کی تدفین سے قبل ایک بڑی یادگاری تقریب منعقد کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقدس شہر مشہد میں دفن کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی پیدائش بھی مشہد میں ہوئی تھی جبکہ ان کے والد کی قبر امام رضا کے مزار کے احاطے میں موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…