اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

ایران کی جوابی کارروائی، اسرائیل پر میزائل داغ دیئے , اسرائیلی فوج کا دعویٰ، شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں

datetime 28  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے ردعمل میں اسرائیل کی جانب میزائل فائر کیے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق شمالی اسرائیل میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جنہیں ممکنہ طور پر ایرانی میزائل حملوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی بروقت نشاندہی کر لی گئی تھی اور وہ اسرائیلی حدود کی طرف بڑھ رہے تھے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ دفاعی نظام کے ذریعے حملوں کو روکنے اور ضرورت پڑنے پر جوابی کارروائی کرنے میں مصروف ہے۔بعد ازاں رپورٹس میں بتایا گیا کہ شمالی اسرائیل میں ہونے والے دھماکوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ دھماکے ایسے وقت میں سنائی دیے جب اسرائیلی حکام نے اعلان کیا تھا کہ فضائی دفاعی نظام ایرانی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی تسلیم کیا کہ دفاعی نظام مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر نہیں، اس لیے شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل جاری رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر پیشگی حملے کیے گئے تھے۔ امریکی صدر کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران سے درپیش خطرات کے پیش نظر اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…