ہفتہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2026 

سانحہ گل پلازہ کے بعد لاہورمیں فائر سیفٹی کا جائزہ، 13عمارتیں غیر محفوظ قرار

datetime 24  جنوری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کے بعد پنجاب ایمرجنسی سروسز نے لاہور میں فائر سیفٹی آلات اور حفاظتی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔شہر کے بڑے تجارتی مراکز اورپلازوں کی چیکنگ جاری ہے جبکہ خستہ حال اور غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔ریسکیوحکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں اب تک 13 عمارتوں کو غیرمحفوظ قراردیا جا چکا ہے،کئی بڑی عمارتوں میں آگ لگنے کی صورت میں ہنگامی اخراج کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق سانحہ گل پلازہ کے بعد پنجاب ایمرجنسی سروسز نے اپنی مشینری اورفائر فائٹنگ آلات کا ازسرِنوجائزہ شروع کر دیاہے جبکہ حساس عمارتوں کی انتظامیہ کو فوری طور پرحفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے غیر محفوظ عمارتوں کی جیوٹیگنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ایسی عمارتوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے اوربروقت اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…