جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر کی نااہلی سے متعلق مقدمہ پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت تھا، اور اس مقدمے میں قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا تھا اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف وہپ اپوزیشن و رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کو چار خطوط ارسال کیے گئے، جن میں مقدمے کی تازہ صورتحال سے متعلق معلومات طلب کی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے حوالے سے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریقہ کا 2007 کا قاعدہ نمبر 39 کا ذیلی قاعدہ نمبر 2 ایوان میں پڑھ کر سنایا۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو آگاہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لیے اپنی تجاویز کل بروز منگل، 13 جنوری، شام تین بجے تک جمع کروائے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ 14 جنوری کو نامزدگیوں پر دستخطوں کی تصدیق اور گنتی کی جائے گی، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…