پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

کس کو کیا تحفہ ملا؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ منظر عام پر آگیا

datetime 12  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی کے دوران وصول کیے گئے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر وزراء و اہم شخصیات بھی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس سہ ماہی میں صدر مملکت، وزیراعظم، بلاول بھٹو زرداری، فرسٹ لیڈی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ سمیت کئی اعلیٰ حکومتی عہدہ دار تحائف وصول کر چکے ہیں۔

اسی طرح معاون خصوصی طارق فاطمی، صدر کے ملٹری سیکرٹری، صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، وزیر مملکت ریلویز و خزانہ مشرف زیدی، ڈی جی منرلز ڈاکٹر نواز احمد ورک، سیکرٹری اقتصادی امور، سیکرٹری آئی ٹی اور صدر کے اے ڈی سی سمیت دیگر اہلکاروں نے بھی تحائف وصول کیے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق اس سہ ماہی میں وصول کیے گئے تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ اور مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگز، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹس، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپس، یادگاریں، ٹیبل واچ، میٹرو بس کے ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹس، کمبل، سکارف اور ٹائی شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 میں وصول ہونے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔ تاہم اس بار فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام شامل نہیں کیے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی (جنوری تا جون 2025) میں تحائف دینے والی غیر ملکی و ملکی شخصیات کے نام بھی فہرست میں درج تھے۔

کابینہ ڈویژن نے تحائف کی مالی قدر کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے کارروائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…