اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے شہریوں کے لیے ایران کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ پاکستانی شہری حالات بہتر ہونے تک ایران کے غیرضروری سفرسےگریز کریں،ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں بھی انتہائی احتیاط برتیں، چوکس رہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ایران میں غیرضروری سفرکم سے کم کریں،پاکستانی مشنز سے رابطہ رکھیں،تہران میں پاکستانی سفارتخانہ،زاہدان اورمشہد کے مشنز کے نمبر بھی جاری کردیے گئے۔















































