اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پشاور: خیبر پختونخوا کی نئی 13 رکنی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔نئی صوبائی کابینہ میں مجموعی طور پر 13 اراکین شامل ہیں، جن میں 10 وزراء، 2 مشیران اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔
حلف اٹھانے والے وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ کے دو مشیران مزمل اسلم اور تاج محمد ہوں گے، جبکہ شفیع اللہ جان کو معاونِ خصوصی کے طور پر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔یہ تقریب صوبے میں نئی حکومت کے انتظامی ڈھانچے کے قیام کے سلسلے میں ایک اہم مرحلہ قرار دی جا رہی ہے۔





 
							













































