منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

datetime 23  اپریل‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر پاکستان کیساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل ،اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر بند کردیا جبکہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے اور اسلام آباد میں موجود اپنے اہل کاروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کردیئے۔بدھ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بھارتی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان مخالف کئی فیصلے کئے گئے ۔

کابینہ اجلاس کے بعد ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کیساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا گیا ہے جبکہ ،اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے اور بھارتی دفاعی اتاشی سمیت اسلام آباد میں موجود اپنے اہل کاروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کئے جارہے ہیں، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی شہری یکم مئی تک اٹاری چیک پوسٹ کے راستے واپس آسکتے ہیں۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ یکم مئی تک 55سے کم کر کے 30 تک محدود کردیا جائے گا۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی سارک ویزہ استثنیٰ پروگرام کے تحت بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گے، سارک سکیم کے تحت جو بھی ویزے جاری کئے گئے ہیںوہ منسوخ سمجھے جائیں گے، سارک سکیم کے تحت بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں واپس جانا ہوگا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…