جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اسٹیبلشمنٹ شہباز شریف کی صلاحیتوں سے خوش‘ کارکردگی بہترین قرار دیدی

datetime 22  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی انصار عباسی نے اپنے حالیہ کالم میں دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ عسکری قیادت، جس کی سربراہی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی اور انتظامی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ایک اعلیٰ سطحی ذریعے کے مطابق شہباز شریف نے اپنی محنت، نظم و ضبط، خارجہ پالیسی میں محتاط رویے اور ریاستی طاقت کے نظام کو سمجھنے کی صلاحیت کے باعث اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

انصار عباسی کے مطابق، موجودہ سیاسی بحران اور معاشی مشکلات کے باوجود عسکری ادارے انہیں ملک کی قیادت کے لیے موزوں ترین فرد سمجھتے ہیں۔کالم میں مزید انکشاف کیا گیا کہ یہ اعتماد صرف ایک طرفہ نہیں، بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی متعدد مواقع پر آرمی چیف کی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور قومی سوچ کی تعریف کی ہے، اور ملکی مسائل سے نمٹنے کے لیے فوج کے کردار کو سراہا ہے۔ذرائع کے مطابق، جنرل عاصم منیر نے بھی نجی محفلوں میں شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے۔

انصار عباسی نے لکھا کہ ملکی تاریخ میں ایسا منظر بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے جہاں اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی قیادت کے درمیان اس قدر باہمی اعتماد موجود ہو۔کچھ تجزیہ کار اگرچہ یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ شہباز شریف بعض اوقات اسٹیبلشمنٹ کی توقعات پر پورا نہیں اترے، تاہم باخبر ذرائع ان باتوں کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہیں۔ شہباز شریف کو ہمیشہ ایک مؤثر منتظم اور اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے رہنما کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔انصار عباسی نے مزید لکھا کہ ماضی میں جب جنرل (ر) پرویز مشرف نے نواز شریف کی حکومت ختم کی تھی، تب بھی وہ شہباز شریف کی انتظامی صلاحیتوں کے معترف تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 2013 سے 2017 کے درمیان نواز شریف کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود، شہباز شریف کو اقتدار کے لیے ایک قابلِ قبول آپشن سمجھا جاتا تھا۔ تاہم، جب شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، تو انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ کی حمایت عمران خان کی طرف منتقل ہو گئی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…