جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

عیدالاضحی 2025 کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئیاں شروع کردیں

datetime 10  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عیدالفطر کے بعد اب عیدالاضحی 2025 کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئیاں شروع کردیں۔متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق عیدالاضحی جمعہ 6جون 2025کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق ذی الحج کا چاند 27مئی کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28مئی کو ذی الحج کا پہلا دن ہوگا، چاند صبح 7:02بجے طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد 38منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، جو چاند دیکھنے کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے وضاحت کی کہ عید کی حتمی تاریخ مقامی چاند کی رویت پر ہی طے ہوگی۔سرکاری تعطیلات کے مطابق 9 سے 12ذی الحج1445ھ تک 4روزہ عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا جو متوقع طور پر 5جون سے 8جون تک ہوں گی۔دوسری جانب پاکستان میں فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی ہفتہ 7جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…