ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے علماء کرام کا آرمی چیف بارے بڑا بیان سامنے آگیا

datetime 18  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علماء کرام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قرآنی علم و فہم کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ حال ہی میں آرمی چیف کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران دی گئی قرآنی و حدیثی دلائل پر علماء کی جانب سے بھرپور تائید کی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے آرمی چیف کے بیان کو باعثِ اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا علمی فہم قابلِ فخر ہے، اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مفتی حکیم علی نے بھی ان کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ خوارج سے متعلق دی گئی قرآنی آیت بالکل درست حوالہ ہے۔ مولانا شاہ نواز نے کہا کہ تمام مذہبی حلقے پاک فوج اور ان کے سپہ سالار کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اور جنرل عاصم منیر نہ صرف حافظِ قرآن ہیں بلکہ اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل بھی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کی ڈپٹی جنرل کونسل کے رکن، قاری افسر خان نے کہا کہ آرمی چیف کا خوارج سے متعلق مؤقف قابلِ فخر ہے، اور ہم ہر موقع پر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسی طرح جامعہ عربیہ میراج القرآن بنوں کے نائب مہتمم، مفتی ڈاکٹر محمد زین العابدین نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، اور ہماری نوجوان نسل کو بھی پاک فوج کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔

محمد واجد فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف کے اس بیان کی مکمل تائید کرتے ہیں کہ جو عناصر پاکستان کی سرزمین پر فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما، محمد اسرار قریشی نے کہا کہ وہ جنرل عاصم منیر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں، کیونکہ جو بھی زمین پر فساد برپا کرتا ہے، اس پر اللہ اور اس کے رسول کی لعنت ہے۔

حافظ محمد سعید نے آرمی چیف کے طلباء سے خطاب کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مولانا شعیب شاہ نے بھی ان کے بیان کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں دی گئی رہنمائی سے ہم متفق ہیں۔ مفتی محمد حنیف نے کہا کہ ہم جنرل عاصم منیر کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی اور ملک دشمن سرگرمیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…