جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی اختلافات، صوابی جلسے میں بھی ابھر کر سامنے آگئے

datetime 9  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف میں دھڑے بندی اور فنڈزنہ ملنے پر صوابی جلسے میں کارکنان کی تعداد کم رہی۔ذرائع کے مطابق صوابی جلسے کے لیے بڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا نہ کیا جا سکا، صوابی جلسے میں 5 سے 6 ہزار کارکنوں نے شرکت کی اور پنڈال کا پیچھلا حصہ جلسے کے دوران خالی رہا۔

ذرائع کے مطابق پشاور، مردان اورمالاکنڈ سے ورکرز نے کم تعداد میں شرکت کی، چند وزرا اوراراکین صوبائی اسمبلی کے پاس ورکرزکو جلسہ گاہ تک لانے کے فنڈز نہیں تھے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کارکنوں کو لانے کیلئے فنڈز مانگے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ ماضی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اراکین اسمبلی کوکارکنان کو جلسے گاہ تک لانے کیلئے فنڈز فراہم کرتے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے دعویٰ کیاکہ جلسہ کامیاب تھا، بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پنجاب سے آنے والے قافلوں کو روکا گیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ فراز مغل نے کہاکہ وزیر اعلیٰ جب پارٹی صدر تھے تو اراکین اسمبلی کو جیب سے فنڈز دیتے تھے، اس بار بھی وزیر اعلیٰ نے ذاتی حیثیت میں چند اراکین اسمبلی کو فنڈز دیے۔ریجنل صدرتحریک انصاف پشاور محمد عاصم نے کہا کہ جلسے کیلئے اراکین اسمبلی کو خصوصی فنڈ نہیں دیے گئے، فنڈ نہ ملنے کے باوجود بھی اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں کارکنوں کو جمع کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یومِ سیاہ پر صوابی انٹرچینج کے قریب جلسے کا پنڈال سجایا تھا۔مرکزی قائدین کیلئے 40 فٹ اونچا اور 160فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…