منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مذاکرات پر حتمی مؤقف،عمران خان نے 28 جنوری سے قبل کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی

datetime 25  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط رکھ دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 28 جنوری سے قبل مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کے بعد دیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کر دیے تھے اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے حکومت کیساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو گا تاہم اگلے ہی روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں دوبارہ سوچ لیتے ہیں لیکن حکومت پہلے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے۔

گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پیغام دیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر نکلیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل میں جنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے، بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…