جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا’ علیمہ خان

datetime 10  جنوری‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو انشاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل بھی کھل جاتی ہے اور رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا ہے شاید اس لیے مذاکرات بند ہو جائیں، بانی پی ٹی ائی نے کہا مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے جیل حکام نے صبح ہی منع کردیا تھا۔

علیمہ خان نے کہا کہ القادر کیس ہائی کورٹ میں جائے گا تو ساری دنیا کو پتا چلے گا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے، بشریٰ بی بی نے پچھلی سماعت پر بتایا تھا کہ وہ اگلی سماعت میں نہیں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ان کیسوں سے بری ہوں گے، پہلے دن سے بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں سب کیسز سے بری ہو کر نکلوں گا، وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ اپنے کیسز کا سامنا کروں گا۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کو مقرر کیا ہے، انہوں نے وہی کہنا ہے جو وہ کہیں گے، پارٹی 8 فروری سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کے قبضے میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی معالج کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جارہا یہ ٹارچر ہے، وہ چیزیں مانگتے ہیں یہ لوگ تنگ کرتے ہیں، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جائیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ پاکستان نے یو این کنونشن پر دستخط کیے ہیں ہم تمام انٹرنیشنل اداروں کے پاس جائیں گے، رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس سن کر بانی مسکرائے انہیں بڑا مزہ آیا، 2 مہینے پہلے پیغام آیا تھا آپ کے اوپر ہم اے آئی کی تیار کردہ ویڈیو نکال دیں گے۔علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حفاظت بھی کریں گے اور ہر چیز جو ان کے ساتھ کی گئی سامنے لائیں گے، جو غلطیاں اور غداریاں ہوتی ہیں اس کے اوپر بھی نظر رکھیں گے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…