جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کیلئے پی ٹی آئی کو استعمال کر رہے ہیں، شیر افضل مروت

datetime 8  جنوری‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کیلئے پی ٹی آئی کو استعمال کر رہے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ مذاکرات کیلئے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بلا رکاوٹ ملاقات کروانے کے احکامات دے رکھے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ جب سے نئے سپرنٹنڈنٹ آئے ہیں انہوں نے بانی کی زندگی بھی اجیرن کی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا۔ بانی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا۔انہوںنے کہاکہ مذاکرات کی میز پر آکر پی ٹی آئی نے لچک دکھائی ہے، بیرون ممالک عادل راجہ جیسے لوگوں سے پی ٹی آئی بدنام ہو رہی ہے۔ بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کیلئے پی ٹی آئی کو استعمال کر رہے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرون ممالک کچھ لوگ پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، یہ بدبخت گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں،بیرون ممالک کچھ لوگ میڈیا اور صحافیوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…