جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد،فلیٹ سے جرمن سفارتکار کی لاش برآمد

datetime 6  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں غیر ملکی سفارت کار کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاش کی شناخت جرمن سفارت خانے کے سیکنڈ سیکریٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں، سفارت کار کی موت کے حوالے سے جرمن سفارت خانے کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سفارت کار کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہو گا، مذکور جرمن سفارت کار اس سے پہلے ایک مرتبہ معمولی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق2 دن قبل دفتر نہ پہنچنے پر جرمن سفارت خانے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا تو سفار ت کار کو مردہ پایا گیا، جس کے بعد جرمن سفارت خانے کے عملے نے پولیس کو سفارت کار کے مردہ پائے جانے سے متعلق اطلاع دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…