پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

6 جنوری کو عمران خان کو سزا ہوجائے تو بھی مذاکرات جاری رہیں گے،شیخ وقاص اکرم

datetime 3  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ خان کو سزا ہو بھی جائے تو مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، مذاکرات میں جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں سول نافرمانی تحریک ان سے مشروط ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقاص اکرم نے کہا کہ ہم سے سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے پوچھا جا رہا ہے، سول نافرمانی تحریک کی کال بانی چیئرمین کی طرف سے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی تحریک کا پہلا فیز جاری ہے، سول نافرمانی کی تحریک بیرون پاکستانیوں کے لیے ہے، بیرون ممالک پاکستانیوں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، 3ماہ میں معلوم ہو جائے گا سول نافرمانی تحریک کے کیا اثرات ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک ملک نہیں بوگس حکومت اور نااہل وزیر اعظم کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کو معلوم ہے سول نافرمانی تحریک سے لوگوں کو مشکلات ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں انہیں حکومت دے دی گئی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، سول کا ملٹری ٹرائل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مسلح تنظیم نہیں یہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے، سول نافرمانی تحریک کی نہ واپسی ہے نہ لچک دکھائیں گے، مذاکرات میں جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں سول نافرمانی تحریک ان سے مشروط ہے۔وقاص اکرم شیخ نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے کارکنوں کی رہائی میں ڈیل کا کوئی چکر نہیں، کارکنوں کی رہائی کوئی خیر سگالی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 6جنوری کو بانی چیئرمین کو سزا نہیں ہونی چاہیے، اگر خان کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…