ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی، سب کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں: عمر ایوب

datetime 13  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے تاہم ہم سب کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی کے نام بھی بتا دیئے ہیں، ہم کمیٹی کے ارکان اب مذاکرات کے لئے دستیاب ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سپیکر سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، سپیکر سے میں اور عامر ڈوگر نے گزشتہ روز ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی تھی، گزشتہ رات اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ بھی سپیکر سے تعزیت کرنے گئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ اگر سپیکر قومی اسمبلی مذاکرات کرانے میں مثبت کردار ادا کریں تو اچھی بات ہے، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی کمیٹی کو اختیار دیا تھا، اب بھی بااختیار کمیٹی بنائی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ ان لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ تحریک انصاف کو زور زبردستی سے کچلا نہیں جاسکتا، جب تک سیاسی مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ جو بھی ہم سے بات کرنا چاہے بس وہ بااختیار ہو، ہمارے مطالبات سامنے ہیں کہ اسیران کی رہائی اور 9 مئی یا 24 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…